بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے، عمران خان

وقت آگیا ہے کہ دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 فروری 2020 19:38

بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے، وقت آگیا ہے کہ دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امن کیلئے زندگی وقف کرنے والے موسیقاروں کا آواز اٹھانا اہم ہے۔

بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھی بھارت میں قتل عام کو نوٹس لے۔ یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑاہونے کا وقت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بین الاقوامی موسیقار کی ویڈیو بھی شیئر کی ، جس میں وہ بھارت میں قتل عام اور ظلم وجبر کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کی زند گیاں اجیرن کر دی گئی ہیں، آر ایس ایس کے نفرت انگیز فلسفے نے گاندھی کو بھی قتل کیا، کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان کی مسلح افواج نے دو بھارتی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ۔

 انہوں نے ’’ شدت پسند بھارت اور ذمہ دار پاکستان‘‘ کے موضوع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کی زند گیاں اجیرن کر دی گئی ہیں، آر ایس ایس کے نفرت انگیز فلسفے نے گاندھی کو بھی قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری تحریک اور جمہوری اقدار کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن کے فروغ کے نظریئے کے تحت وجود میںآیا۔ بھارت اقوام متحدہ کے منشور کی بھی دھجیاں اڑاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے میں کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر بھارت کی عددی اکثریت کے زعم کو خاک میں ملا دیا اور پاکستان نے ثابت کیا کہ چھوٹا ملک ہونے کے باوجود ہماری دفاعی صلاحیت کئی گنا بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سری لنکا، نیپال اور دوسرے چھوٹے ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کی حالیہ اندرونی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال خوشنونت سنگھ کی 2003ء میں شائع ہونے والے کتاب "بھارت کا خاتمہ" میں بتائی گی صورتحال سے مماثلت رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں