کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ

جمعہ 28 فروری 2020 00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت شہر میں سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہو گی۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ماسک مہنگے داموں فروخت کرکے منافع کمانے پر بھی پابندی ہو گی، زائد قیمت پر ماسک بیچنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا اطلاق 2 ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں