پاکستان کا بھارت امریکا دفاعی ڈیل پر سخت ردِعمل

امریکا اور بھارت کے مابین دفاعی معاہدے پر تحفظات ہیں،طاقت کا توازن بگڑے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 فروری 2020 12:03

پاکستان کا بھارت امریکا دفاعی ڈیل پر سخت ردِعمل
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28فروری2020ء) پاکستان نے امریکا اور بھارت کے مابین دفاعی معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے دورے کے دوران کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا‘انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا تھا.عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدوں بالخصوص نئی دہلی کو جدید ہتھیاروں کی فروخت پر پاکستان کو گہری تشویش ہے‘اس سے خطہ مزید غیر مستحکم ہوگا.انہوں نے امریکا بھارت کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو امریکا بھارت کی دفاعی ڈیل پر تحفظات ہیں۔عالمی برادری کو بہت دھعہ خطے میں اسلحے کی دوڑ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے دورے کے دوران نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر بہت سے لوگوں کے لیے طویل عرصے سے بہت بڑا مسئلہ چلا آرہا ہے اور 'میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں. ترجمان دفتر خارجہ نے اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ پاکستان امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدوں پر دستخط کا خیر مقدم کرتا ہے‘انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے انٹرا افغان مذاکرات کے راستے کھلیں گے‘انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تاریخی موقع سے افغانستان کی تمام جماعتوں کے لیے افغانستان میں امن و استحکام لانے میں کے مواقع کھلیں گے.انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس معاہدے پر دستخط ہونے کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے انہوں نے تصدیق کی کہ چینی صدر شی جن پنگ کی پاکستان کا دورہ طے ہے اور دونوں جانب سے اس دورے کی تاریخ پر کام کیا جارہا ہے.عائشہ فاروقی نے نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور مسجد کو نظر آتش کرنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت سمیت بین الاقوامی برادری نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں