کرونا وائرس کا خطرہ: بائیومیٹرک حاضری لگانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکموت کی ضلعی انتظامیہ نے شہری اداروں کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے اقداما ت کرنے کی ہدایت کی ہے

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 28 فروری 2020 13:07

کرونا وائرس کا خطرہ: بائیومیٹرک حاضری لگانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28فروری2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں تمام شہری اداروں میں بائیو میٹر ک حاضری لگانے اور ایک دوسرے سے گلے ملنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کی ضلعی انتظامیہ نے شہری اداروں کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے اقداما ت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

جاری کردہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہجوم والی جگہ پر شہری کوشش کریں کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں ، جس شخص کو کھانسی ہو اس سے 2 میٹر کے فاصلے پر رہا جائے اور اس کے علاوہ دفاتر میں کمپیوٹر پر کام کرنے والے افراد دستانوں کا استعمال کریں کیونکہ یہ وائرس ہوا کے ذریعے ہی منتقل ہوتا ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے گلے ملنے سے بھی اجتناب کریں کیو نکہ یہ ایک خطرناک وائرس ہے جو ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی لئے جاری کردہ ہدایت نامے میں ایسی کسی بھی سرگرمی سے منع کیا گیا ہے جس سے یہ وائرس منتقل ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے۔ہزاروں لوگوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے وائرس نے اب پاکستان کا رخ کر لیا ہے جس کے بعد اب تک دو مریضوں میں اس کی تصدیق ہو گئی ہے ، لیکن اب دونوں مریضوں کی طبیعت کے بارے میں مثبت خبریں آ رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ان کی حالت تشویش نا ک نہیں ہے۔

لیکن ساتھ ہی ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں تمام شہری اداروں میں بائیو میٹر ک حاضری لگانے اور ایک دوسرے سے گلے ملنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کی ضلعی انتظامیہ نے شہری اداروں کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے اقداما ت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں