حکومت 280 ارب روپے مالیت کی گندم کی خریداری کرے گی ، اس سال گندم کی سب سے زیادہ خریداری سے مارکیٹ میں 280 ارب روپے داخل ہوں گے، اسد عمر

بدھ 25 مارچ 2020 23:45

حکومت 280 ارب روپے مالیت کی گندم کی خریداری کرے گی ، اس سال گندم کی سب سے زیادہ خریداری سے مارکیٹ میں 280 ارب روپے داخل ہوں گے، اسد عمر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی اسد عمرنے کہا ہے کہ حکومت نی280ارب روپے مالیت کی گندم کی خریداری کا اعلان کیا ہے ،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت اس سال گندم کی سب سے زیادہ خریداری کرے گی جس سے مارکیٹ میں 280 ارب روپے داخل ہوں گے، کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ ا قتصادی پیکج کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ان مزدوروں کو فائدہ ملے گا جو ملک میں لاک ڈائون کے دوران روزی نہیں کماسکتے۔

(جاری ہے)

تعمیراتی صنعت کے پیکج سے متعلق انہوں نے کہاکہ حکومت اس سلسلہ میں ایک یا دو ہفتوں کے اندر الگ پیکج کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت 30سے زائد صنعتوں کو ساتھ ملائے گی اور ان تمام شعبوں میں تجارتی سرگرموں میں اضافہ ہوگا، بڑی تعداد میں لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ کورنا وائرس پھیلنے کے بعد مصر کے بعد پاکستان دوسرا بڑ ا ملک ہے جس نے انٹرسٹ ریٹ میں سب سے زیادہ کمی کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں