امریکہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،امریکی سفیر پال جانز

امریکہ لیب اور کورونا وائرس سے متعلق امراض کی نشاندہی کے لیے ایک ملین ڈالر کے نئے فنڈز فراہم کرے گا،ویڈیو پیغام

جمعرات 26 مارچ 2020 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جانز نے کورونا وائرس سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہاکہ امریکہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔امریکی سفیر نے کہاکہ امریکہ نے کورونا وائرس کے خلاف ہنگامی امداد کیلئے پاکستان کو ترجیحی ملک میں رکھا ہے۔امریکی سفیر پال جانز نے کہاکہ لیب اور کورونا وائرس سے متعلق امراض کی نشاندہی کے لیے 1 ملین ڈالر کے نئے فنڈز فراہم کرے گا،امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستانی حکومت کی درخواست پر ہم نے فوری طور پر کورونا وائرس کے لیے ضروری سامان کے لئے خریداری کا نظام وضع کیا۔

امریکی سفیر نے کہاکہ یو ایس ایڈ نے ہوائی اڈے کے حکام کے لئے مسافروں میں کورونا وائرس کے معاملات کی نشاندہی کرنے کے لئے ایک ڈیٹا بیس بھی تیار کیا۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر نے کہاکہ امریکہ اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دیرینہ شراکت دار ہیں۔امریکی سفیر نے کہاکہ یو ایس ایڈ اور بیماریوں کے کنٹرول کے مراکز نے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو تربیت دی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سی ڈی سی سے 100 سے زائد فارغ التحصیل پاکستانی ابھی گلگت بلتستان اور پنجاب میں کورونا وائرس کے معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔امریکی سفیر ے کہاکہ سندھ حکومت کو جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کے لئے 18 ملین ڈالر فراہم کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ ہم خیبر پختونخواہ میں صحت کے حکام کو 13 جدید ایمبولینسیں بھی فراہم کر رہے ہیں،کورونا وائرس پاکستان میں پاکستانی شہریوں سمیت امریکی شہریوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں مقیم امریکیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمارے سمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میم رجسٹرڈ ہوں۔انہوںنے کہاکہ جس طرح آپ گھر پر کام کررہے ہیں ، اسی طرح امریکی مشن میں ہم انفیکشن سے بچنے کے لئے محتاط اقدامات کر رہے ہیں۔امریکی سفیر نے کہاکہ ہمارے عملے میں سے کچھ عارضی طور پر اپنے وطن واپس منتقل ہو رہے ہیں۔امریکی سفیر نے کہاکہ امریکی سفارتخانے کی خدمات ویب سائٹ کے ذریعے ایمرجنسی ویزا اور امریکی شہری معاملات تک ہی محدود ہیں۔امریکی سفیرنے کہاکہ ہم اپنے لوگوں کے لئے صحت اور خوشحالی کے کے حصول کے لئے نئی ٹیکنالوجیز اور وسائل کے ساتھ اپنے تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں کی تلاش میں رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں