وفاقی وزیر غلام سرور خان کا راشن کی تقسیم کے لئے پالیسی کا اعلان

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے ایم پی اے پی پی 12 واثق قیوم عباسی اور سابقہ امیدوار برائے پی پی 10 چوہدری افضل پڑیال کے ہمراہ این اے 59 کے مرکزی آفس میں راشن کی تقسیم کے لئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں دوستوں کی مشاورت سے راشن کی تقسیم کے لئے مندرجہ ذیل پالیسی کا اعلان کیا۔

پہلے مرحلے میں حلقے میں ایک ہزار مستحقین کو گھروں میں دو ہفتوں کا راشن پہنچایا جائے گا، راشن کی تقسیم زکوةکمیٹی کے منتخب نمائندوں اور متعلقہ یونین کونسلز کے فوکل پرسنز کے ذریعے کی جائے گی۔غلام سرور خان نے حلقے میں موجودہ حالات سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے دکانداروں کی من مانی قیمتوں کی وصولی کے تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لئے اپنے ایم پی ایز اور دوستوں کی مشاورت سے حلقہ این اے 59 سے پندرہ رکنی پرائس کنٹرول کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جس میں تینوں صوبائی حلقوں (پی پی 10، پی پی 12 اور پی پی 13) سے متناسب نمائندگی ہو گی، یہ پرائس کنٹرول کمیٹی اپنے اپنے حلقوں میں اس مشکل صورت حال میں قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پورے حلقہ این اے 59 میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی وزیر اعظم کی اعلان کردہ سبسڈی کے تحت انتہائی مناسب قیمتون پر فراہمی یقینی بنانے کے لئیے موجودہ یوٹیلیٹی سٹورز کا جائزہ لیا گیا اور جن جن یونین کونسلز، خاص طور پر دیہی علاقہ جات میں، یوٹیلٹی سٹورز کی کمی ہے یا جہاں پر یوٹیلیٹی سٹورز نہیں ہیں، وفاقی وزی غلام سرور خان نے موقعہ پر ہی ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز سے بات کی جنہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جن علاقوں میں یوٹیلٹی سٹورز نہیں ہیں وہاں فرنچائیزڈ یا سرکاری یوٹیلٹی سٹورز فوری طور پر کھول کر عوام کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی عوام اور غریب دوست پالیسی کے تحت بھرپور سہولت فراہم کی جائے گی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں