gقوم متحد رہے، جلد آزمائش سے نکل جائیں گے، عمران خان

ی* ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے ہماری بات مان لیں پھر نرمی نہیں سختی ہوگی Qحکومت کی ساری توجہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے پر ہے، ارکان اسمبلی یوٹیلیٹی اسٹورز سے راشن سپلائی پرتوجہ مرکوز رکھیں، وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس

اتوار 29 مارچ 2020 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم متحد رہے، جلد آزمائش سے نکل جائیں گے، حکومت کی ساری توجہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے پر ہے، ارکان اسمبلی یوٹیلیٹی اسٹورز سے راشن سپلائی پرتوجہ مرکوز رکھیں۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں کورونا وائرس اور لوگوں ریلیف دینے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو صوبوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ احساس پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی امداد کی نگرانی بھی کریں گے۔اجلاس میں ایئرپورٹس پر حفاظتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے عوام میں آگاہی سے متعلق مشاورت کرتے ہوئے ریلیف پیکج کو مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے رضا کار فورس کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پارٹی عہدیداروں کو کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہاکہ ارکان اسمبلی یوٹیلیٹی اسٹورز سے راشن سپلائی پرتوجہ مرکوز رکھیں۔مستحقین تک اشیا کی بر وقت فراہمی اور مزدور طبقہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ قوم متحد ہوکر اس وباء کا مقابلہ کرے گی اور ہمجلد اس آزمائش سے نکل جائیں گے، حکومت کی ساری توجہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے ہماری بات مان لیں،اگرایسا نہ کیا گیا تو پھر نرمی نہیں سختی ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں