اسلام آباد پولیس اہلکار نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، بھوکے بندروں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل

سیاحتی مقام بند ہوئے تو بندر بھی بھوک سے بحال ہو گئے، اہلکار کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 31 مارچ 2020 14:55

اسلام آباد پولیس اہلکار نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، بھوکے بندروں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 31 مارچ 2020ء ) اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے بندروں کو کھانا کھلا کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرد ی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بڑھتے کیسز کے باعث پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث سیاحت بھی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں میں سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

جس کے باعث بند ربھی بھوکے رہنے لگے ہیں۔ عام حالات میں سیاح علاقے میں سیر و تفریح کے دوران بندروں کو کھانے پینے کی اشیاء دیتے ہیں ۔ تاہم لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار بھوکے بندروں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اہلکار کی جانب سے حفاظتی تدابیر کوبھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اسلام آباد پولیس اہلکار کو خوب سراہا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ انسانیت کی اعلیٰ مثال کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورویڈیو دیکھ کر دیگر افراد میں بھی جذبہ خیر سگالی بڑھے گا۔
کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے وہی پر پاکستان کے دو علاقے ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اگر کہا جائےکہ یہ دو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔

جس میں مردان اور کوٹ ہتھیال، بارہ کہو کا علاقہ شامل ہیں ۔ اسلام آباد سے ملحقہ علاقہ بارہ کہو میں کورونا کے کیسز بڑھنے کے باعث سیل کر دیا گیا تھا ۔ دونوں علاقوں کو سیل کر دیا گیا ۔ جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ اسی تناظر میں کوٹ ہتیھال کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہریوں کو علاقہ سیل کرنے کا بتایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ سختی کرنے مجبور نہ کیا جائے۔ اس علاقے میں وبا تیزی کےساتھ پھیل رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں