سیّد نیئر حسین بخاری اور فریال تالپور کا پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 31 مارچ 2020 20:02

سیّد نیئر حسین بخاری اور فریال تالپور کا پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیّد نیئر حسین بخاری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ایم پی اے فریال تالپور نے پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میر جاوید الرحمن کی صحافت میں گرانقدر خدمات یاد رکھی جائیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ میر جاوید الرحمن منجھے ہوئے صحافی تھے۔ فریال تالپور نے کہا کہ صحافت کے شعبہ میں میر جاوید الرحمن کی خدمات گرانقدر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے میر جاوید الرحمن مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں