بلاول بھٹو زرداری کو شہباز شریف کا فون، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو

منگل 31 مارچ 2020 20:02

بلاول بھٹو زرداری کو شہباز شریف کا فون، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشسن لیڈر میاں شہباز شریف نے فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کے باعث ملکی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے کورونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس عالمی وباء ہے جسے مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں