ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 31 مارچ 2020 20:39

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ میرجاوید رحمن کی شعبہ صحافت میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں