وزیراعظم عمران خان کا کورونا کے مریضوں سے اچھوتوں جیسا سلوک کرنے پر برہمی کا اظہار

منگل 31 مارچ 2020 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے مریضوں سے اچھوتوں جیسا سلوک کرنے پر برہمی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مریضوں کی قرنطینہ منتقلی میں ان کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے غذائی اجناس کی نقل و حمل روکنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور رینجرز کو گڈز ٹرانسپورٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں