کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام مسلمان حکمران خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐپر حاضری دیں، چودھری شجاعت حسین

منگل 31 مارچ 2020 22:04

کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام مسلمان حکمران خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐپر حاضری دیں، چودھری شجاعت حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام مسلمان حکمران خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ لیکر جائیں، سب حکمران گڑگڑا کر معافی مانگیں تو امید ہے سب کی دعا قبول ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اللہ تعالیٰ اور نبی پاکﷺ کی محبت قریب نہیں ہوگی اس وقت تک کوئی کام نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم اور میزائلوں سے دنیا فتح کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ منصوبہ ساز کوئی اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے منصوبہ سازوں کی پلاننگ اللہ تعالیٰ کی پلاننگ کے سامنے کچھ نہیں، کورونا کی آفت ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالی ناراض ہے جسے آنسوؤں میں تر معافی سے منانا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں