بدقسمتی سے عمران خان ابھی تک لاک ڈائون کا مقصد اور افادیت نہیں سمجھ سکے، انسانی جانیں بچانے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

بدھ 1 اپریل 2020 00:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنیز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عمران خان ابھی تک لاک ڈائون کا مقصد اور افادیت نہیں سمجھ سکے حالانکہ انسانی جانیں بچانے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کو اس بات کی پرخاش ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاوہ بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کو روکنے اور اس وبائ سے قوم کو بچانے کے لئے موثر حکمت عملی تشکیل دی اور لاک ڈا?ن پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ کہ اگر اس وقت قوم کا پیسہ قوم پر خرچ نہیں ہوگا تو آخر کب ہوگا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان اپنی غلط سوچ کو صحیح ثابت کرنے کے لئے بھارتی وزیراعظم مودی کی عوام سے معافی کی غلط تشریح کرکے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ پنجاب اور کے پی حکومت نے عمران خان کی لاک ڈا?ن کے خلافپالیسی سے اتفاق نہیں کیا جس کی وجہ سے قوم بڑے نقصان سے بچ گئی ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کا ہر پیکیج عوام کے خلاف فریب ثابت ہوا ہے۔ ان کا قوم سے خطاب اور اینکرز سے گفتگو بے سود رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اٹھائے۔ ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں