شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت 12 مئی تک منظور کی جاتی ہے، ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ

بدھ 1 اپریل 2020 16:20

شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت 12 مئی تک منظور کی جاتی ہے، ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہاگیاہے کہ شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت 12 مئی تک منظور کی جاتی ہے۔ بدھ کو جاری تحریری حکم نامے مطابق عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 12 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں کہاگیاکہ شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت 12 مئی تک منظور کی جاتی ہے، ملزم کے مطابق وہ کراچی کی متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہے مگر اسے گرفتاری کا خدشہ ہے۔ حکمنامہ کے مطابق ملزم کے مطابق نیب نے بدنیتی سے انہیں کرمنل کیس میں شامل کیا، کیس کے میرٹس پر جائے بغیر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کے بیان پر ضمانت دی جاتی ہے۔حکم نامہ کے مطابق شاہد خاقان عباسی عدالت کو مطمئن کرنے کے لئے دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں