انسانی جانوں کو بچانے کیلئے لاک ڈاؤن ضروری ہے،شاہ محمود قریشی

کورونا سے متعلق ہر ملک کے اپنے حالات ہیں، ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق کورونا سے متعلق حکمت عملی طے کرنی ہے، انٹرویو

بدھ 1 اپریل 2020 16:28

انسانی جانوں کو بچانے کیلئے لاک ڈاؤن ضروری ہے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے لاک ڈاؤن ضروری ہے۔ ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا سے متعلق ہر ملک کے اپنے حالات ہیں، ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق کورونا سے متعلق حکمت عملی طے کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک میں کوروناکی صورتحال زیادہ خراب ہے تاہم پاکستان کوکورونا سے زیادہ خطرہ نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے لاک ڈاؤن ضروری ہے اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے تاہم اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے، اس لیے صورتحال کا جائزہ لیکرحکمت عملی بنانی ہوگی۔

(جاری ہے)

ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہا ہے جو فائدے مند ثابت ہوگا۔

بھارت میں لاک ڈاؤن سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں سوچے سمجھے بغیر 21 دن کا لاک ڈائون کیا گیا، اب بھارتی حکومت لوگوں سے معافی مانگ رہی ہے، وہاں نقل مکانی کی سنگین صورتحال پیداہوئی ہے اور اسٹاک مارکیٹ بھی بیٹھ گئی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی معاشی حالت ایسی نہیں کہ کورونا سے پیدا صورتحال کو برداشت کر سکیں اس لیے قرضوں کو ری شیڈول کیا جائے، اس کی تجویز جی 20 اجلاس میں پیش کی گئی جس پر اقوام متحدہ نے بھی اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں