سپیکر قومی اسمبلی نے کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 6 اپریل کو طلب کر لیا

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت و صنعت عبدالرزاق داؤد معیشت کی بحالی کے پلان پر بریفنگ دیں گے کمیٹی کوکورونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال ، ریلیف کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی

بدھ 1 اپریل 2020 16:36

سپیکر قومی اسمبلی نے کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 6 اپریل کو طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) سپیکر قومی اسمبلی نے کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس 6 اپریل کو دو پہر 12 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت و صنعت عبدالرزاق داؤد کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جنرل محمد افضل کمیٹی کو کورونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال اور ریلیف کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ بھی کمیٹی کے دائرہ اختیار میں شامل ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں