پاکستان کا پہلا ذیابیطس کا اسپتال رواں ہفتے مریضوں کا آن لائن چیک اپ شروع کردیگا

جمعرات 2 اپریل 2020 00:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان کا پہلا مکمل طور پر ذیابیطس کا اسپتال رواں ہفتے جڑواں شہروں میںذیابیطس کے مریضوں کو آن لائن چیک اپ فراہم کرنے کے ساتھ مریضوں کے دہلیز پر ادویات اور لیب خدمات کی فراہمی کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔انسٹی ٹیوٹ نے پہلے ہی کامیابی کے ساتھ لاہور میں ان خدمات کی فراہمی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی سی انتظامیہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ذیابیطس کے مریضوں کو اضافی خطرہ لاحق ہے۔لہذا ان کے لئے ٹیلیفون مشاورت اور طبی خدمات کی دستیابی نہایت اہم :اس مشکل وقت میں ، ادارہ 30 اپریل تکذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں کے شکار تمام مریضوں کو بلا معاوضہ چیک اپ فراہم کرے گا۔ ٹی ڈی سی کے سی ای او ڈاکٹر بابر سعید خان نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد اس نازک وقت کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں ہزاروں ذیابیطس کے مریضوں کی حفاظت کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں