وزیراعظم ہائوس کے سامنے شہری کی خودسوزی کی تحقیقات ہونی چاہیے ، مولا بخش چانڈیو

کہاں ہیں ریاست مدینہ کی طرز حکمرانی کے دعویدار وزیراعظم شہری نے انصاف نہ ملنے پر ریاست مدینہ کے دعویدار وزیراعظم کے در پر خود کو جلا دیا ، بیان

جمعہ 3 اپریل 2020 21:45

وزیراعظم ہائوس کے سامنے شہری کی خودسوزی کی تحقیقات ہونی چاہیے ، مولا بخش چانڈیو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے سامنے شہری کی خودسوزی کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کہاں ہیں ریاست مدینہ کی طرز حکمرانی کے دعویدار وزیراعظم شہری نے انصاف نہ ملنے پر ریاست مدینہ کے دعویدار وزیراعظم کے در پر خود کو جلا دیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت سے تنگ آ کر خودسوزی کا واقعہ مایوسی کی انتہا کی علامت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف غربت اور کورونا ہے تو دوسری طرف حکومت کا اذیت ناک رویہ ہے، عمران خان نے غریبوں سے روزگار اور چھت ہی نہیں انصاف کی امید بھی چھین لی ہے، وفاقی حکومت کا رویہ ایسا ہے کہ غریب کورونا سے بچ گیا تو بھوک سے مر جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اب تک کے کھوکھلے اعلانات کے سوائے کچھ نہیں کیا، یہ حکومت ہر نئے دن لوگوں پر نئے عذاب بن کر ٹوٹ رہی ہے ، شہری کی خودسوزی کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کو جیل بھیجنا چاہیے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں