وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ڈیوٹی ڈرابیک میں 20 ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے، عبدالرزاق دائود

جمعہ 3 اپریل 2020 22:18

وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ڈیوٹی ڈرابیک میں 20 ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے، عبدالرزاق دائود
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود نے جمعہ کو اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ڈیوٹی ڈرابیک میں 20 ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے، اس سے قبل دسمبر 2019 ء اور مارچ 2020ء میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو 27 ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 20 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو 93 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ جاری کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں