وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،

تعمیراتی صنعت فوری کھولنے پر غور اجلاس کے دوران مستحق افراد کو راشن پہنچانے کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2020 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مستحقین کو راشن پہنچانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے اعلی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزرا اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعمیراتی صنعت فوری کھولنے سے متعلق فیصلوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مستحق افراد کو راشن پہنچانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای)کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر آلات کی درآمد سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں