عمران خان سے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات

طیبہ خانم بخاری نے 50 لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کیلئے وزیراعظم کو پیش کیا

جمعہ 3 اپریل 2020 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری نے ملاقات کی اور خطیر رقم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران طیبہ خانم بخاری نے 50 لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کیلئے وزیراعظم کو پیش کی۔طیبہ خانم بخاری نے کورونا ریلیف مہم کیلئے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کے جذبے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں