چئیرمین نادرا نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے لئے پا نچ کروڑروپے کا چیک پیش کیا

جمعہ 3 اپریل 2020 22:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) چئیرمین نادرا نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے لئے پا نچ کروڑروپے کا چیک ادارے کے ملازمین کی جانب سے پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے جمعہ کو چئیرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے ملاقات کی ہے۔چئیرمین نادرا نے وزیرِ اعظم عمران خان کوکورونا ریلیف فنڈ کے لئے پا نچ کروڑروپے کا چیک ادارے کے ملازمین کی جانب سے پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے نادرا ملازمین کے جذبے کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں