پاکستان میں مقامی سطح پر کم قیمت کورونا ٹیسٹ کِٹس تیار کرلی گئی ہیں،فواد چوہدری

تیار کردہ کٹس25 سو روپے تک ملیں گی،،باہرسے آنیوالی کٹس 9ہزارروپے کی پڑتی ہیں،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی گفتگو

جمعہ 3 اپریل 2020 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ماہرین نے مقامی سطح پر کم قیمت کوروناکِٹس تیارکرلیں، تیار کردہ کٹس25 سو روپے تک ملیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آج تک پاکستان میں باہرسیکوروناکٹس درآمدہورہی ہیں،باہرسے آنیوالی کٹس 9ہزارروپے کی پڑتی ہیں۔

(جاری ہے)

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کم قیمت کورونا کٹس تیار ہیں، پاکستان میں تیار کورونا کٹ کی قیمت تقریبا 2500 روپے ہوگی، نسٹ نے کورونا کٹس بناکرڈریپ کو بھیجیں،چند ہفتیمیں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹر بنانے کا ٹاسک دیا جس پر 45ڈیزائن ملے، 45 میں سے 2وینٹی لیٹرز کا ڈیزائن منظور ہوا ہے، اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول معیار کو چیک کررہی ہے، بہت جلدپاکستان وینٹی لیٹرزبرآمدکرنے کے قابل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سیمارکیٹ میں 60فیصدہینڈسینیٹائزرجعلی ہیں، 23برانڈزپرپابندی لگوانے کیلئے وزارت صحت کو درخواست دے دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں