پاک بحریہ اور پاکستان کسٹمز نے کراچی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات قبضے میں لے لیں

جمعہ 3 اپریل 2020 20:50

پاک بحریہ اور پاکستان کسٹمز نے کراچی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات قبضے میں لے لیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2020ء) پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرپاکستان کسٹمزکے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کراچی میں بن قاسم کے قریب ابراہیم حیدری کے مقام پر سمندر میں تقریبا 100 کلوگرام کرسٹل متھ ضبط کر لی۔

(جاری ہے)

پکڑی گئی منشیات کی قیمت تقریبا ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے ہے جو کہ مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔
منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کی کامیابی کی بنیاد علاقے کی مسلسل نگرانی اور دیگر اداروں کے ساتھ آپریشنل ہم آہنگی تھی جو کہ پاک بحریہ کی جانب سے ملکی ساحلی پٹی اور سمندری راستوں کو غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے مئوثر نگرانی کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں