فریال تالپور کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 41 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 41 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی میڈیا سینٹر سے جاری کردہ ان کے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ قائد عوام جیسے مدبر رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، جن کی سیاست قوم میں اتحاد و ہم آہنگی سے شروع ہوکر عالم انسانیت کے لئے بہبود و ترقی کا موجب بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے اور طاقت کا منبع بنانے سے لے کر 1973 کے متفقہ آئین کے ذریعے انہیں آزادی کے ثمرات منتقل کرنے تک، اور جوہری پروگرام کے ذریعے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور پاک چین دوستی کی داغ بیل ڈالنے سے لے کر امت مسلمہ کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے تک شہید بھٹو کی کامیابیاں و خدمات ایک بحرِ بیکراں ہے، جو پاکستان کی آئندہ نسلوں کے لئے ہمیشہ باعثِ فخر رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں