رات 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ نہیں ہورہا ہے: حکومت نے وضاحت کردی

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ کرنے کا میسج جعلی ہے جس کو مختلف گروپوں میں پھیلایا گیا ہے، برائے مہربانی مصدقہ اطلاعات کے حصول کی خاطر آٖفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں: پی ٹی اے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 4 اپریل 2020 00:16

رات 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ نہیں ہورہا ہے: حکومت نے وضاحت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اپریل2020ء) سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں ایک میسج تیزی سے گردش کر رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 4 اپریل رات 12 بجے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوجائے گا جس کے بعد حکومت کے علاوہ کوئی بھی کورونا وائرس پر بات نہیں کرسکے گا، تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس اطلاع کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔

حکومت نے وضاحت کی ہے کہ رات 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ نہیں ہورہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ کرنے کا میسج جعلی ہے جس کو مختلف گروپوں میں پھیلایا گیا ہے، برائے مہربانی مصدقہ اطلاعات کے حصول کی خاطر آٖفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر میسج گردش کررہا تھا کہ آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوگا، حکومت کے علاوہ کوئی بھی شہری جو کورونا کے بارے میں کچھ بھی شیئر کرے گا اسے دفعہ 68 ، 140 اور 188 کے تحت قابل سزا سمجھا جائے گا۔

اس دفعہ کے تحت گروپ ایڈمن کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ لیکن اب پی ٹی اے نے اس کی تردید کردی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2542 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 1ہزار12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 169، خیبرپختونخوا میں 311، گلگت بلتستان میں190 ، آزاد جموں و کشمیر میں 09 اور اسلام آباد میں 68 کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں ابھی تک کورونا کے 126مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2542ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں