پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 172 کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد45 ہوگئی، کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2880 تک پہنچ گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 5 اپریل 2020 11:15

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 172 کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل 2020ء) : پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد45 ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2880 ہوگئی جبکہ 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریض کورونا وائرس کے کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجابمیں 1163، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 372 ، بلوچستان میں 185، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر 12 اور گلگت بلتستان میں 206 کورونا کے مریض ہیں۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 45 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا کے 18 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے اور ڈاکٹر قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے سر توڑ کو ششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اس وقت پورے پاکستان میں لاک ڈاﺅن جاری ہے اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے جبکہ اس پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے عملدرآمد کرتے دکھائی دیتے ہیں. دوسری جانب ترکی سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے ٹورونٹو براستہ استنبول، اسلام آباد آنے والے 300مسافروں میں سے 25کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد حکومت نے امیگریشن، اے ایس ایف اور سی اے اے سمیت دیگر ملازمین کا بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں