پاکستان میں موجود چینی شہریوں نے غریبوں میں امدادی اشیاء تقسیم کرنا شروع کردیں

چینی شہریوں نے غریب افراد اور سڑکوں پر روزگار کی تلاش میں بیٹھے مزدوروں میں آٹے کی بوریاں اور صابن تقسیم کیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 5 اپریل 2020 14:56

پاکستان میں موجود چینی شہریوں نے غریبوں میں  امدادی اشیاء  تقسیم کرنا شروع کردیں
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 اپریل2020ء) پاکستام میں موجود چینی شہریوں نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ عظیم دوستی کی نئی مثال قائم کردی ہے۔ پاکستان میں موجود چینی شہریوں نے غریبوں میں امدادی اشیاء تقسیم کرنا شروع کردی ہیں۔ چینی شہریوں نے غریب افراد اور سڑکوں پر روزگار کی تلاش میں بیٹھے مزدوروں میں آٹے کی بوریاں اور صابن تقسیم کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو مین دیکھا جاسکتا ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے افراد نے سٹور سے آٹے کی بوریاں اور صابن خریدے اور پھر سڑکوں پر مزدوری ملنے کے انتظار میں بیٹھے مزدوروں اور غریب افراد کو سامان تقسیم کیا۔ سامان حاصل کرنے والے لوگوں نے اپنے چینی بہن بھائیوں کا شکریہ اداکیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا پھیلی ہوئی ہے جبکہ چین نے اس پر قابو پالیا ہے تاہم پاکستان میں تاحال وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ ان حالات میں چینی حکومت نے بھی پاکستان کی امداد کیلئے امدادی سامان سے بھر 3جہاز بھیجے ہیں اور چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم بھی پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔

چین نہ صرف پاکستان کو طبی ماہرین سور طبی آلات فراہم کر رہا ہے۔ بلکہ ایک اسپتال بنانے میں بھی معاونت کر رہا ہے جو کہ پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے۔دو روز قبل چین سے مزید 8 ڈاکٹرز پاکستان پہنچے ہیں۔ چینی ڈاکٹرز اسپتالوں اور قرنطینہ سنٹر کا دورہ کریں گےاور طبی عملے کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مشورے بھی دیں گے۔واضح رہے اس سے قبل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چینی سائنسدنوں کو اہم کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا گیا تھا کہ اس نے ایسی متعدد اینٹی باڈیزڈھونڈ لی ہیں جو کورونا وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے میں موثر ثابت ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے کورونا وائرس کے علاج اور بچاؤ میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں