پی آئی اے کے 24 رکنی فضائی عملے کو برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی نے جانے کی اجازت دیدی

فضائی عملے کو نامکمل سفری دستاویزات کی بنا پر روکا گیا، روکے گئے فضائی عملے میں پائلٹس اور کیبن کریو شامل تھے، ائیر لائن ذرائع

پیر 6 اپریل 2020 12:38

پی آئی اے کے 24 رکنی فضائی عملے کو برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی نے جانے کی اجازت دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کے 24 رکنی فضائی عملے کو برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی نے مانچسٹر ایئر پورٹ پر روک لیا تاہم بعد میں پی آئی اے حکام کی درخواست پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ایئر لائن ذرائع کے مطابق فضائی عملے کو نامکمل سفری دستاویزات کی بنا پر روکا گیا، روکے گئے فضائی عملے میں پائلٹس اور کیبن کریو شامل تھے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق طیارہ فیری فلائٹ یعنی مسافروں کے بغیر مانچسٹر سے کراچی کیلئے پرواز کر چکا ہے،اس معاملے میں پی آئی اے پر کوئی جرمانہ بھی عائد نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا عملہ کراچی سے پرواز لیکر مانچسٹر پہنچا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں