سپریم کورٹ نے برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

پیر 6 اپریل 2020 14:36

سپریم کورٹ نے برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) بیوہ کی پنشن میں خورد برد کرنے والے ڈاکیے کی برطرفی معاملہ پر سپریم کورٹ نے برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ پیر کو دور ان سماعت عدالت نے کہاکہ پوسٹ مین ظفر اللہ پر الزام تھا اس نے بیوہ کی ایک لاکھ دس ہزار بیوہ تک پہنچانے کی بجائے خوردبرد کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ ملزم نے تحقیقات میں الزام درست تسلیم کیا۔ یاد رہے کہ الزام قبول کرنے پر محکمہ نے ظفر اللہ کو نوکری پر برطرف کر دیا تھا،محکمہ کے فیصلے کے ملزم نے فیڈرل سروسز ٹربیونل سے رجوع کیا تھا،سروسز ٹربیونل نے محکمہ کی جبری برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے سروسز ٹربیونل کا فیصلہ پر عمل درآمد روکتے ہوئے محکمانہ فیصلہ بحال کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں