جعلی مہروں کے ذریعے بجلی کے بل جمع کرانے کا معاملہ ،

سپریم کورٹ نے آئیسکو ملازمین کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

پیر 6 اپریل 2020 14:36

جعلی مہروں کے ذریعے بجلی کے بل جمع کرانے کا معاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) آئیسکو ملازمین کا جعلی بنک مہروں کے زریعے بجلی کے بل جمع کرانے کے معاملے پرسپریم کورٹ نے آئیسکو ملازمین کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔پیر کو جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ لائین سپراوئیزر خالد محمود اور نعیم محمد نے برائے راست صارفین سے 30فیصد ڈسکاونٹ پر بل کی رقوم تین سال تک وصول کرتے رہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ سال 2015 سے 2018 تک مختلف صارفین سے بلوں کی مد میں وصول کی جانے والی رقم سے ایک پیسہ بھی جمع نہیں کیا گیا۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ دونوں آئی ایس کو ملازمین لوگوں کو بنک آف پنجاب کی بوگس رسیدیں بھی دیتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ کس بنیاد پر ضمانت دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں