اسلام آباد میں پہلی ہلاکت، سب سے پہلے کورونا میں مبتلا ہونیوالی خاتون جاں بحق

خاتون 12 مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچی تھیں اور کورونا وارڈ میں 24 روز تک وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہیں، ہسپتال حکام

منگل 7 اپریل 2020 12:05

اسلام آباد میں پہلی ہلاکت، سب سے پہلے کورونا میں مبتلا ہونیوالی خاتون جاں بحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جہاں پمز ہسپتال میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں۔پمز ہسپتال کے حکام کے مطابق خاتون 12 مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچی تھیں اور کورونا وارڈ میں 24 روز تک وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہیں، خاتون کے پھیپھڑوں پر وائرس کا گہرا اثر ہوا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں سب سے پہلے ان خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ان کے شوہر اور ایک رشتہ دار میں بھی کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جو علاج کے بعد صحتیاب ہو گئے۔39 سالہ مریضہ برطانیہ سے وطن واپس آنے کے اگلے ہی روز ہسپتال میں داخل ہو گئیں جو 24 روز بعد جان کی بازی ہار گئیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں