پالپا کے مطالبات بڑھ کر قانون سازی کی طرف آگئے ہیں،ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپسی لانے کیلئے کوشاں ہے، عبد اللہ خان

منگل 7 اپریل 2020 12:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ترجمان قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) عبد اللّٰہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ پالپا کے مطالبات بڑھ کر قانون سازی کی طرف آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے عبد اللّٰہ حفیظ خان نے بتایا کہ پی آئی اے نے پائلٹس کی حفاظت سے متعلق تمام اقدامات کیے ہیں، پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) مطالبات بڑھ کر قانون سازی کی طرف آگئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے عبد اللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپسی لانے کیلئے کوشاں ہے۔عبد اللّٰہ حفیظ خان کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی آئی اے نے کورونا حفاظت سے متعلق بین الااقوامی معیار کے اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں