وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 اپریل 2020 14:57

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل۔2020ء) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی جب کہ انرجی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے. نادرا اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مایئگرینٹس میں معاہدوں کی منظوری متوقع ہے پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے.

(جاری ہے)

ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراءکی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے جنرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے متروکہ وقف املاک پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس اپنی سفارشات پیش کرے گی. اجلاس میں کابینہ کو کوروناوائرس کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی اور کچھی کینال منصوبے کی تحقیقات نیب کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی.  دوسری جانب وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ لاک ڈاﺅن کے دوران لوگوں کو کنٹرول ریٹس پر اشیایہ ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے.

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیئے ہیں. ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں ماہ کے پہلے چار روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے عمر لودھی کے مطابق کوشش ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے عمرلودھی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کی جا رہی ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں