وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکل پالیسی کی تشکیل کیلئے اجلاس

منگل 7 اپریل 2020 17:24

وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکل پالیسی کی تشکیل کیلئے اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکل پالیسی (ای وی پالیسی) کی تشکیل کیلئے اجلاس ہوا جس میں ای وی پالیسی کی تشکیل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے صارفین اور سرمایہ کاروں کیلئے صاف اور شفاف پالیسی کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کیلئے آٹو سیکٹر میں موجودہ پالیسیوں کو جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی ماحول پراچھے اثرات کیلئے وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی کے معیارات کو یقینی بناتے ہوئے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ای وی پالیسی تشکیل دی جائے گی، حکومت ای وی پالیسی کی تشکیل اور گاڑیوں کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں