شوگر مافیا کی چینی بحران کے تحقیقاتی کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں

وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دیئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 اپریل 2020 19:11

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2020ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے چینی بحران کے تحقیقاتی کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دیئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ دھمکیاں شوگر مافیا نے دیں، جن کے خلاف انکوائری کمیشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اگر دوبارہ کمیشن کے ارکان کو دھمکانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعظم 25اپریل کو کمیشن کی حتمی رپورٹ کی روشنی میں آئین و قانون کے مطابق ایکشن لینے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جماعت سے خود احتسابی کا عمل شروع کر کے بلاتفریق احتساب کی مثال قائم کی ہے، وزیر اعظم نے کا واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین ہو گا اور قانون کے مطابق ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین زراعت کے حوالے سے گہرا تجربہ رکھتے ہیں اس لئے زراعت کے معاملے پر ان سے مشاورت ہوتی تھی لیکن ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خسرو بختیار چینی برآمد سے متعلق کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے تھے، خسروبختیار نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا کہ میری ذات کے حوالے سے مفادات کے ٹکرائو کا بیانیہ ترتیب دیا جا رہا ہے جس سے جماعت کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا مجھے اس وزارت سے ہٹا دیا جائے، وہ خود وزارت سے مستعفی ہوئے ہیں، وزیر اعظم نے ان کی درخواست پر ان کی وزارت تبدیل کی تاکہ وہ کابینہ کا حصہ برقرار رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں