بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ گیاری سیکٹر کے جوانوں کے یوم شہادت پر پیغام

بدھ 8 اپریل 2020 01:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ گیاری سیکٹر کے جوانوں کے یوم شہادت کے حوالہ سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے دل ان بہادر سپاہیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے گیاری کے افسوسناک سانحہ میں اپنی جانیں دیں، گیاری سیکٹر میں فرض ادا کرتے ہوئے 140 جوانوں کی شہادت ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خدا سے ان جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں