بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سینئر رہنما وحید بٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

بدھ 8 اپریل 2020 01:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ میں پارٹی کے سینئر رہنما وحید بٹ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم وحید بٹ پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں