حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی، عثمان ڈار ، ثانیہ نشتر ملاقات میں اتفاق

آئندہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا، عثمان ڈار

بدھ 8 اپریل 2020 12:48

حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی، عثمان ڈار ، ثانیہ نشتر ملاقات میں اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر نے اتفاق کیا ہے کہ مشکل گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے عثمان ڈار نے ملاقات کی جس کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔

عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان انتہائی مستحق اور بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی کریں گے۔اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ٹائیگر فورس سسٹم میں اندراج سے رہ جانے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد تک پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں