عمران صاحب خود احتسابی کی بات تب کریں جب خود کو اور بزدار صاحب کو قانون کے حوالے کردیں، مریم اور نگزیب

آٹے چینی چوری کے سب فیصلوں پر عمران اور بزدار صاحب کے دستخط ہیں ،روشن مثال قائم کرنی ہے تو عمران صاحب استعفیٰ دیں، احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہوں، ترجمان (ن)لیگ کا بیان

بدھ 8 اپریل 2020 13:53

عمران صاحب خود احتسابی کی بات تب کریں جب خود کو اور بزدار صاحب کو قانون کے حوالے کردیں، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب خود احتسابی کی بات تب کریں جب خود کو اور بزدار صاحب کو قانون کے حوالے کردیں۔ ایک بیان یمں انہوںنے کہاکہ روشن مثال قائم کرنی ہے تو عمران صاحب استعفیٰ دیں، احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہوں۔

انہوںنے کہاکہ آٹے چینی چوری کے سب فیصلوں پر عمران اور بزدار صاحب کے دستخط ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران اور بزدار صاحب بھی گرفتار ہوں ، سزائے موت کی چکیوں میں رہ کر آٹا اور چینی کے اپنے فیصلوں کا جواب دے دیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں،جب شوگر مل والے گھر بنا کر دیں ، گاڑی خرید کر دیں تو شوگر مل لگانے کی کیا ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جب شوگر مل والے کچن ، پارٹی اور دھرنے کا خرچہ چلائیں تو اپنی شوگر مل لگانے کی کیا ضرورت ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی تاریخ اٴْن کے ہاتھ دوسروں کی جیب میں سے بھری پڑی ہے ،مقصد عوام کے مفاد کا تحفظ ہوتا تو آٹے اور چینی کی قلعت ہوتے ہوئے عمران صاحب چینی اور آٹے کی برآمد کے فیصلے پہ دستخط نہ کرتے۔ انہوںنے کہاکہ مقصد عوام کے مفاد کا تحفظ ہوتا تو عوام کو مہنگا آٹا اور چینی فروخت کرنے کے فیصلے پہ دستخط نہ کرتے ۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے کال کوٹھری اور سزائے موت کی چکیوں میں رہ کر جھوٹے الزامات کا جواب دیا ہے ، خود احتسابی یہ ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنی بجائے اپنے اے ٹی ایم ،کچن چلانے اور دھرنا سجانے والے کو قانون کے حوالے کرنے سے خود احتسابی نہیں خود غرضی کہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خود احتسابی اسے کہتے ہیں کہ نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ ن نے جھوٹے الزامات کے باوجود خود کو قانون کے حوالے کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں