مخیر حضرات، کھلاڑیوں اور معروف شخصیات متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے آگے آئیں ، معاوں خصوصی سید ذوالفقار بخاری

جمعرات 9 اپریل 2020 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے مخیر حضرات، کھلاڑیوں اور معروف شخصیات سے اپیل کی کہ وہ بھی آگے آئیں اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کریں۔وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد برطانوی مایہ ناز باکسر عامر خان کی طرف سے اسلام آباد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عامر خان کی فاؤنڈیشن کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ 10ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا خیر مقدم کیا ۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کے لیے کورونا سے لڑنا ایک بڑا ٹاسک ہے لیکن لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم بھی ہمارے لئے ایک بڑی ذمہ داری ہے۔زلفی بخاری نے کہا کے ہم پیر سے ایک ویب سائٹ کا آغاز کر رہے ہیں جس کے ذریعے مخیر حضرات خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی آسانی سے غریب اور متاثرہ خاندانوں کے راشن کی ذمہ داری لے سکیں گے۔یاد رہے کہ باکسر عامر خان نے کچھ دن قبل ایک ٹویٹ میں پاکستان میں دس ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا عزم کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں