آئی ایم ایف نے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی گئی قرضے کی درخواست منظور کرلی

عالمی مالیاتی ادارہ کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی مد میں آئندہ ہفتے 1ارب 40 کروڑ ڈالر جاری کرے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 9 اپریل 2020 00:01

آئی ایم ایف نے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی گئی قرضے کی درخواست منظور کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2020ء) : آئی ایم ایف نے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی گئی قرضے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی مد میں آئندہ ہفتے 1ارب 40 کروڑ ڈالر جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس کے بعد پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ ٹریسا ڈبن نے مزید کہا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں