جاں بحق افراد کی تعداد 63ہوگئی ، مزید 248کیسز ، مجموعی تعداد 4322ہوگئی

572 افراد صحتیاب ،31 افراد کی حالت تشویشناک ہے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بیان

جمعرات 9 اپریل 2020 13:18

جاں بحق افراد کی تعداد 63ہوگئی ، مزید 248کیسز ، مجموعی تعداد 4322ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاںبحق افراد کی تعداد 63ہوگئی ،چوبیس گھنٹوں میں مزید 248کیسز سامنے آگئے مجموعی تعداد 4322ہوگئی ۔ جمعرات کوکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ ترین اعداوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعدادچار ہزار 322 ہو گئی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 572 افراد صحتیاب ،31 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد63 ہو گئی۔

(جاری ہے)

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہلاکتیں اور 248 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ،24 گھنٹوں کے دوران2737 ، مجموعی طور پر 44896 ٹیسٹ کئے گئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں کرونا وائرس کے 102کیس رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کرونا وائرس کے دوہزار 171 جبکہ سندھ میں ایک ہزار 36 کیس رپورٹ ہوئے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ 560 ،بلوچستان میں 212کیس رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 28 کیس رپورٹ ہوئے،سندھ مں 20 کے پی کے 20 پنجاب میں 17 جی بی 3 بلوچستان 2 اسلام آباد میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں