سپریم کورٹ میں آ ئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے آ ٹھ بینچز تشکیل

چھ بینچز اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا

جمعرات 9 اپریل 2020 13:18

سپریم کورٹ میں آ ئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے آ ٹھ بینچز تشکیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) سپریم کورٹ میں آ ئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے آ ٹھ بینچز تشکیل دے دئیے گئے۔ جاری کاز لسٹ کے مطابق چھ بینچز اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا ،اسلام آباد رجسٹری میں بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر دو جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحییٰ خان آ فریدی پر مشتمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

لسٹ کے مطابق بینچ نمبر تین جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا ،بینچ نمبر چار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق پر مشتمل ہوگا ،بینچ نمبر پانچ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل او بینچ نمبر چھ جسٹس سجادعلی شاہ اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہو گا ،لاہور رجسٹری میں بینچ جسٹس منظور ملک اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہوگا ،کراچی رجسٹری میں بینچ جسٹس مقبول باقر جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا،کرونا وائرس کے باعث سپریم کورٹ میں گزشتہ دو ہفتے معمول سے کم بینچز تشکیل دئیے گئے تھے ،آ ئندہ ہفتے سے سپریم کورٹ کے تمام بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں