بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے آئندہ ہفتہ پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی امدادمتوقع ہے

جمعرات 9 اپریل 2020 18:54

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے آئندہ ہفتہ پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی امدادمتوقع ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے آئندہ ہفتہ پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی امدادمتوقع ہے، یہ امدادکوروناوائرس کی وباء سے پیداہوانے والی معاشی سست روی کے ماحول میں بجٹ معاونت اورزرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کیلئے استعمال ہوگی۔پاکستان کی حکومت نے گزشتہ ہفتہ ریپڈفنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت آئی ایم ایف سے مالی معاونت کے سلسلہ میں رابطہ کیاتھا تاکہ کورونا وائرس سے معیشیت پرپڑنے والے منفی اثرات کو کم کیاجاسکے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی ریزیڈنٹ نمائندہ ٹیریزا دابان سانچیزنے سعودی اخبارعرب نیوزکوبتایا کہ درخواست موصول ہونے کے بعد سے ہماراپاکستان کے ساتھ رابطہ ہے،پاکستان کو 1.4 ارب ڈالرکی امداد آئندہ ہفتہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ریپڈفنانسنگ انسٹرومنٹ آئی ایم ایف کے رکن ممالک کو مالی معاونت کی جلد فراہمی کا ایک نظام ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پاکستان کی وزارت خزانہ سے مل کرکام کررہاہے تاکہ اس بات کویقینی بنایاجاسکے کہ پاکستان کے پاس اتنے وسائل ہوں کہ وہ مشکل وقت میں کام چلاسکے۔

1.4 ارب ڈالرکی امداد پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 6 ارب ڈالرکی معاونت کے علاوہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اورحکام آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈسہولت کے معاونتی پروگرام کے تحت اصلاحات کے عمل میں پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں