درجہ حرارت کورونا وائرس پر اثرانداز ہوتا ہے،معاون خصوصی برائے صحت کا انکشاف

کاش میں یہ بتا سکتا کہ کورونا وائرس کتنے عرصے تک چلے گا، ظفر مرزا

جمعرات 9 اپریل 2020 22:29

درجہ حرارت کورونا وائرس پر اثرانداز ہوتا ہے،معاون خصوصی برائے صحت کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزانے کورونا وائرس پر درجہ حرارت کے اثرات ملنے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائر س نے اس وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا یا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی دوران کچھ افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس گرمی کے موسم میں اپنا اثر نہیں رکھتا۔ یہ قیاس آرائیاں بھی زیر گردش تھی کہ گرمی بڑھنے سے کورونا وائرس ختم ہو جائے گا۔ تاہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کاش میں یہ بتا سکتا کہ کورونا وائرس کتنے عرصے تک چلے گا ، تاہم میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ایسے ثبوت ملے ہیں کہ درجہ حرارت کورونا وائرس پر اثرانداز ہوتا ہے۔ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ درجھہ حرارت جتنازیادہ ہوگا کورونا کا پھیلاؤ انتا ہی کم ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں