وزارت خارجہ کے عملے کا پمز اسپتال کے کیلئے حفاظتی سامان کا عطیہ

کورونا کے خلاف خدمات پرڈاکٹرز اور طبی عملے کے شکر گزار ہیں،شاہ محمود قریشی

جمعرات 9 اپریل 2020 22:51

وزارت خارجہ کے عملے کا پمز اسپتال کے کیلئے حفاظتی سامان کا عطیہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) وزارت خارجہ کے عملے کی جانب سے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی سامان کا عطیہ دے دیا گیا۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اہلکاروں کا حفاظتی سامان عطیہ کرنا لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے خلاف خدمات پرڈاکٹرز اور طبی عملے کے شکر گزار ہیں۔

مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)میں خدمات انجام دینے والے تین ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں دو روز کے دوران 26 میں سے 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں