پی آئی اے کی ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا گیا

کو رونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں وطن واپس لانے کے لئے ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے: ترجمان پی آئی اے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 10 اپریل 2020 00:31

پی آئی اے کی ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2020ء) پی آئی اے کی ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا گیا، ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کو رونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں وطن واپس لانے کے لئے ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق10 اپریل کو پی آئی اے کا طیارہ ڈنمارک جائے گا ۔

11 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پرواز بھرے گی اور 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کے آئی گی ۔11 اپریل کو ہی پی آئی اے کی پرواز کوالالمپور جائے گی اور ائیرپورٹ پر 16 دن سے پھنسے 175 پاکستانی واپس لائے گی ۔ترجمان کے مطابق کوالالمپور کی پرواز جاتے ہوئے ملائیشین اور سنگاپوری سفارتی عملہ اور شہریوں کو لے جائے گی ۔

(جاری ہے)

11 اپریل کو ہی پی آئی اے کا خصوصی طیارہ فرانس جائے گا جو پاکستان سے فرانسیسی شہریوں اور رہائشی افراد کو لے کے جائے گا۔12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو جاپانی شہریوں اور اشد ضروری سامان لے کہ روانہ ہوگی ۔13 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ تھائی لینڈ میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو بنکاک سے اسلام آباد لائے گا ۔ ترجمان کے مطابق ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نا کیا ہو وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریںاوراگلی پروازوں کا انتظار نہ کریں پی آئی اے کے کال سنٹر یا دفاتر سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں فلائٹ آپریشن 21اپریل تک معطل کردیا، پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وبا کے پھیلنے کے پیشِ نظر ملک میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سی اے اے نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں 10اپریل سے 21اپریل سے فضائی آپریشن معطل رہے گا۔تاہم اس پابندی کا اطلاق رلیف فلائٹس پر نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں